رفو گر اور فیلڈ مارشل ۔۔۔
رفو گر اور فیلڈ مارشل ۔۔۔
ابو حیان سعید
غور فرمایۓ ۔۔۔۔
فیلڈ مارشل سر نے فرمایا کہ بلوچستان کے ریکوڈک کے سونے اور تانبے کی آمدنی 2028 میں شروع ھو جاۓ گی ، ھم ھر سال 2 ارب ڈالر کمائیں گے اور اس کے بعد " ھم " پانچ سالوں میں پاکستان کا سارا قرضہ اتار دیں گے ۔۔ یعنی ریکوڈک کی آمدنی 2028 میں شروع ھو جاۓ گی ۔ پھر " ھم " 2033 تک ملک کا سارا قرضہ اتار دیں گے ( فیلڈ مارشل سر نے کھبی میتھمیٹکس کو لفٹ نہی کرائ کیونکہ پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 2025 میں 131 ارب ڈالر ھے جو 2028 تک 160 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا ) جناب 160 ارب ڈالر کا قرضہ اتارنے میں 80 سال لگ جائیں گے یعنی فیلڈ مارشل سر مزید اسی سال زندہ رہنا چاہتے ھیں ، جناب یہ تو دس سالہ نہی بلکہ 80 سالہ منصوبہ ھے فیلڈ مارشل صاحب کا شمالی کوریا جیسا ۔ سبحان تیری قدرت ۔
سلیم احمد نے کیا خوب کہا ۔۔۔
تعمیرِ محبت ہے اک عمر کا منصوبہ
تو اس کے لیے بھرتی فن کار کیے جائیں
اب اسی خوشخبری پر ھمیں ایک قصہ یاد آگیا ۔۔
یہ 2022 کی بات ھے کہ ایک افریقی ملک کے بادشاہ سلامت نے
ایک رفوگر رکھا ہوا تھا۔
وہ کپڑا نہیں باتیں رفو کرنے کا ماہر تھا۔
وہ بادشاہ سلامت کی ہر بات کی کچھ ایسی وضاحت کردیتا کہ سننے والے سر دھننے لگتے کہ واقعی بادشاہ سلامت نے صحیح فرمایا۔
ایک دن بادشاہ سلامت دربار لگا کر اپنی جوانی کے شکار کی کہانیاں سنا کر رعایا کو مرعوب کر رہے تھے۔
جوش میں آکر کہنے لگے کہ ایک بار تو ایسا ہوا کہ میں نے آدھے کلومیٹر سے نشانہ لگا کر جو ایک ہرن کو تیر مارا تو تیر سنسناتا ہوا گیا اور ہرن کی بائیں آنکھ میں لگ کر دائیں کان سے ہوتا ہوا پچھلی دائیں ٹانگ کے کھر میں جا لگا۔
بادشاہ کو توقع تھی کہ عوام داد دے گی لیکن عوام نے کوئی داد نہیں دی۔
وہ بادشاہ کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھے۔
بادشاہ بھی سمجھ گیا کہ ضرورت سے زیادہ لمبی چھوڑ دی۔
اپنے رفوگر کی طرف دیکھا۔
رفوگر اٹھا اور کہنے لگا حضرات میں چشم دید گواہ ہوں اس واقعے کا۔
دراصل بادشاہ سلامت ایک پہاڑی کے اوپر کھڑے تھے اور ہرن بہت نیچے تھا۔
ہوا بھی موافق چل رہی تھی ورنہ تیر آدھا کلومیٹرکہاں جاتا ہے۔
جہاں تک تعلق ہے آنکھ کان اور کھر کا تو عرض کردوں کہ جس وقت تیر لگا ہرن دائیں کھر سے دایاں کان کھجا رہا تھا۔
عوام نے زور زور سے تالیاں بجا کر داد دی۔
اگلے دن رفوگر بوریا بستر اٹھا کر جانے لگا۔
بادشاہ پریشان ہوگیا۔
پوچھا کہاں چلے۔
رفوگر بولا بادشاہ سلامت میں چھوٹے موٹے رفو کر لیتا ہوں لیکن اگر آپ نے پھٹے ھوۓ
شامیانے سلوانے ہوں تو کوئ پاکستانی ریٹائر جرنیل یا پھر کوئ ریٹائر بیوروکریٹ رکھ لو کیونکہ لمبی لمبی چھوڑنے میں ان کا مقابلہ کوئ نہی کر سکتا یا اسد عمر کو رکھ لو اسکے پاس 2018 میں 100 روپے کے ڈالر کو 65 پر لانے کی کوئ گیدڑ سنگھی تھی جو وہ مسیحاۓ اعظم عمران خان کو سناتا تھا اور خان صاحب سر کو زور زور سے ہلاتے رہتے تھے ۔
Comments
Post a Comment