گناہ بے لذت ۔۔۔ کھودا پہاڑ اور نکلا ۔۔۔۔
گناہ بے لذت ۔۔۔ کھودا پہاڑ اور نکلا ۔۔۔۔
ابو حیان سعید
27 ویں آئینی ترمیم تو سراسر گناہ بے لذت ثابت ھوئ ۔ چیف آف ڈیفینس فورسز ۔۔۔ یہ بھی بھلا کوئ
عہدہ ھے ۔۔۔ نہ کوئ رعب نہ کوئ دبدبہ ۔۔ نیم زنانہ آواز ۔۔۔ کم از کم جنرل مشرف جیسی گونج دار آواز اور پرسنالٹی تو ھونی چاہیۓ تھی کہ بندہ سوچے کہ چلو یار کوئ بات نہی ڈکٹیٹر ھے لیکن ڈکٹیٹر جیسی بات تو ھے ۔
پاکستان تو ویسے بھی لطیفوں کی سرزمین ھے تو یہ چیف آف ڈیفینس فورسز کی پٹی جس نے بھی فیلڈ مارشل سر کو پڑھائ ھے وہ کوئ آستین کا سانپ نہی بلکہ پتلون میں گھسا ھوا بچھو ھے ۔۔
جنرل اور چیف آف آرمی اسٹاف میں جو رعب و دبدبہ ھے وہ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز میں کہاں ؟ فیلڈ مارشل نہ ھوا کسی فارماسوٹیکل کمپنی کا فیلڈ مینیجر ھوا ، چیف آف ڈیفینس فورسز نہ ھوا چیف آف جینیٹوریل فورسز ھو گیا ۔۔۔ یہ جس نے بھی فیلڈ مارشل سر کے خلاف گھٹیا سازش کی ھے گذشتہ رات بلیک ڈاگ کی پوری بوتل چڑھا کر خوب ناچا ھو گا ۔۔۔ اور پوری کی پوری نیتن یاھو لیگ اور سندھو دیشی پارٹی کی خوشی کا ٹھکانہ ھی نہی ھے کہ انھوں نے مل جل کر فیلڈ مارشل کو ملاحیاں سنوانے کے لیۓ مذید تنہا کر دیا ۔۔۔ چڑھ جا بیٹا سولی پر رام بھلا کرے گا ۔۔۔ ویسے بھی چند ھزار کو چھوڑ کر پورا ملک باتیں سنا رھا ھے کچھ اور بھی سن لے ۔۔۔
عرفا ن صدیقی لکھنؤی نے کیا خوب کہا ھے ۔۔۔
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے
کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا
مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
وہ مرحلہ ہے کہ اب سیل خوں پہ راضی ہیں
ہم اس زمین کو شاداب دیکھنے کے لیے
جو ہو سکے تو ذرا شہ سوار لوٹ کے آئیں
پیادگاں کو ظفر یاب دیکھنے کے لیے
کہاں ہے تو کہ یہاں جل رہے ہیں صدیوں سے
چراغ دیدہ و محراب دیکھنے کے لیے
Comments
Post a Comment